ترجمان بلوچستان حکومت کی ترقیاتی فنڈز لیپس ہونے کی تردید


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے ترقیاتی فنڈز سے متعلق 99 ارب روپے لیپس ہونے کی تردید کر دی۔صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا کہ خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 124 ارب روپے جاری کیے گئے جس میں سے 92 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوچکے۔
شاہد رند نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مد میں مالی سال اختتام پذیر ہونے تک مزید فنڈز بھی 30 جون تک جاری ہوں گے، اس تناسب سے 99 ارب روپے کے باقی فنڈز ہیں نہ ہی فنڈز لیپس ہونے کا مسئلہ۔
ترجمان نے واضح کیا کہ 99 ارب روپے لیپس ہونے سے متعلق خبریں درست نہیں۔