متوقع بارشوں سے شہروں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ، وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو چوکس کردیا


ملک میں 29 اور 28 جون سے مون سون متوقع ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں اربن فلڈ نگ کے حوالے سے اجلاس میں متوقع مون سون کے دوران اربن فلڈنگ کے حوالے سے تیاریاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ترجمان کے مطابق اس اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، سعید غنی، مخدوم محبوب ، میئر کراچی و دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں مون سون کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ کیا گیا۔اس دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں 29 اور 28 جون سے مون سون متوقع ہے، اس کے علاوہ بھی بارشوں کے قوی امکانات ہیں جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اجلاس کا مقصد عید پر صفائی اور بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ کی تیاری کرنا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے اپنی اپنی بھرپور تیاری کریں۔
کمشنر کراچی حسن نقوی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی تو مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں بارشوں کی نکاسی کی 310 چوکنگ پوائنٹس ہیں۔