وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی


بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد ملک بھر میں تعمیراتی سریے کی نئی قیمتیں سامنے آگئی . مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 29 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 36 ہزار روپے فی ٹن ہے .


کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 36 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 29 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی . اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 34 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 31 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے .
دوسری جانب برانڈڈ سریے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 61 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 255 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے . یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز پر ملک میں فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی تاہم ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد تعمیراتی سریا کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر ابتک مجموعی طور پر 13 ہزار روپے کی کمی ہوگئی ہے .
وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریباً 9 روپے کا اضافہ ہوا ہے .
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے وفاقی بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی مقامی تیاری کی حوصلہ افزائی کےلئے درآمدی ڈیوٹیز میں اضافہ کردیا گیا ہے تاہم مجوزہ بجٹ کی رواں ماہ کے آخر میں منظوری کا امکان ہے .
حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2025ـ2024 کے بجٹ میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ( ایف ای ڈی ) کی شرح میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے . فیصلے کے مطابق سیمنٹ پر ایف ای ڈی 2 روپے کلو سے بڑھا کر 3 روپے کلو کر دیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں