گورنر سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر اونٹنی کو یہاں لایا گیا ہے . انہوں نے کہا کہ میں سندھ حکومت اور بلاول بھٹو سے کہوں گا کہ وہ اصل مجرموں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دے، اگر اسلامی اعتبار کے بات کی جائے تو پھر آنکھ کے بدلے آنکھ اور ٹانگ کے بدلے ٹانگ ہے . گورنر سندھ نے کہا کہ اگر اوٹنی کے ساتھ ظلم کرنے والے کو ہم اگر سزا نہیں دیتے تو پھر آئندہ کوئی بھی شخص کھڑا ہوکر یہ گھناؤنا کام کرے گا . انہوں نے کہا کہ اس اونٹنی پر ہونے والے ظلم پر میں اللہ تعالی سے معافی کا طلب گار ہوں . . .
کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانگھڑ میں وڈیرے کی بربریت کا شکار ہونے والے اونٹنی کو دیکھنے شیلٹر ہوم کا دورہ کیا اور بلاول بھٹو سے اصل مجرموں کو گرفت میں لانے کا مطالبہ کردیا .
کراچی میں شیلٹر ہوم میں اوٹنی کی دیکھ بھال کا جائزہ لینے کے بعد گورنر سندھ نے اتنظامات پر اطمینان اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا .
متعلقہ خبریں