عید کے موقع پر گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم کشائی کی خصوصی تقریب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عید کے موقع پر لاہور میں گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم کشائی کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی . پرچم کشائی کے دوران پاکستان رینجرز نے قابل دید جوش و جذبے کے ساتھ دشمنوں کے دلوں میں دھاک بٹھا دی .

شرکا رینجرز کے خصوصی مظاہرے سے خوب لطف اندوز ہوئے اور پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کے لیے پاک فوج کی بے لوث خدمات کو خوب سراہا . پاکستان رینجرز نے شرکا کا لہو گرماتے ہوئے اس پیغام کو واضح کیا کہ وہ ہر قیمت پر پاکستان کے دفاع کے لیے پیش پیش ہیں . . .

متعلقہ خبریں