مردان: بیٹے نے والد اور دو بھائیوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مردان میں بیٹے نے والد اور دو بھائیوں کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔
پولیس کے مطابق مردان کے علاقے خورہ بانڈہ دربو کلی میں گھر میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ایک بیٹے کی فائرنگ سے والد اور دو بھائی جاں بحق اور ماں زخمی ہوئی، فائرنگ کرنے والے بیٹے نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رات کے وقت پیش آیا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔