بانی پی ٹی آئی بل میں نہیں چُھپے جنہیں باہر نکال لیا جائیگا، بیرسٹر سیف کے بیان پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے بانی پی ٹی آئی کسی بل میں نہیں چُھپے جن کو باہرنکال لیا جائے گا۔
گزشتہ روز بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عید کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے فیصلہ کن معرکے کا آغاز کریں گے۔
بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر پارٹی کارکنوں پر مریم نواز کے کہنے پر ظلم ہو رہا ہے۔
مشیر کے پی حکومت بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کسی بل میں نہیں چُھپے جن کو باہر نکال لیا جائے گا، وہ کرپشن کے میگا اسکینڈلز میں مجرم ڈکلیئر ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا آپ لوگ 9 مئی کی جعلی بغاوت سے بُری طرح بے نقاب ہوئے، اپنےجرائم اور ناکام بغاوت کا ملبا مریم نواز پرمت ڈالیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں شاہانہ سہولیات میسر ہیں، 9 مئی کے مقدمات میں زیر حراست خواتین اپنے جرائم کی سزا بُھگت رہی ہیں۔