لاہور:ساندہ میں لڑائی چھڑوانے گئے شہری پر ہی گولیاں چلادی گئیں


لاہور(قدرت روزنامہ)دو گروپوں میں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شہری گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔
ہوا کچھ یوں کہ لاہور کے علاقے ساندہ میں لڑائی چھڑوانے گئے شہری پر نامعلوم ملزمان نے گولیاں چلادیں،ملزمان کی فائرنگ سے محسن گجر نامی شہری شدید زخمی ہوا ، گولی لگنے سے اس ٹانگ کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی ۔
فائرنگ کی اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچی اور شہری کو زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا،بعد میں پولیس نے زخمی شہری کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔
دوسری جانب زخمی شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ میو ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ٹانگ پر پٹی کرکے بے یارومددگار چھوڑ دیا ،ٹانگ کی ہڈی ٹوٹی ہے آپریشن کرنے کی بجائے بیڈ لٹا دیا گیا، شہری کی والدہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور بہترین علاج کی اپیل کی ہے۔
شہری کے الزامات پر تاحال ہسپتال کا مؤقف سامنے نہیں آسکا۔