آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت اور تعلیم کے لئے غیر معمولی وسائل مختص کئے جائیں گے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان
بیکڑ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت اور تعلیم کے لئے غیر معمولی وسائل مختص کئے جائیں گے گورننس کی بہتری سے عوامی مسائل کا حل ممکن ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان ہاؤس بیکڑ میں عوامی وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی، مقامی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے وزیر اعلیٰ کو عید کی مبارکباد دی اور مسائل سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ محدود دستیاب وسائل بھی بد عنوانیوں کی نظر ہوجاتے ہیںمحکمے بہتر ہوں گے تب ہی عوام کی بہتری ہوگی ہر شعبے میں اصلاحات لاررہے ہیں سخت فیصلے لینے ہوں گے بجٹ میں عوام کی بہبود کو مدنظر رکھا جائے گا۔