پشین ، ڈیم میں نہاتے ہوئے دو بہنیں ڈوب کر جاں بحق


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشین میں ڈیم میں ڈوب کر دو بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پشین کے نواحی علا قے زرک ڈیم میں پکنک منا تے ہوئے دو بہنیں برشنااوربی بی روحینہ جاں بحق ہوگئیں ، ریسکیو حکام نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں مزید کارروائی جا ری ہے۔