سو لر ائزیشن سے متعلق زیرالتواء امور کو نمٹانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی نے کہا ہے کہ سو لر ائز یشن سے متعلق زیرالتو اءامور کو نمٹا نے اور بجلی چوری کے تدا ر ک کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دیں گے بجلی چوری پر ہر صورت قابو پا نا ہو گا زراعت سے بلوچستان کے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے زرعی شعبے کی ترقی اور درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں عید کے تیسرے روز صوبائی وزرائ ، اراکین اسمبلی، آفیسرز، قبائلی عمائدین اور عوامی وفود کی ملاقات کے دوران کیا ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراءمیر شعیب نوشیروانی، حاجی علی مدد جتک، سلیم کھوسہ ، راحیلہ حمید خان درانی، بخت محمد کاکڑ، حاجی محمد خان لہڑی ، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند، سردار خالد ترین ، شیر خان ناصر ، ایڈووکیٹ جنرل آصف علی ریکی، سیکرٹریز حکومت بلوچستان عبدالرحمٰن بزدار، لعل جان جعفر، محمد طیب لہڑی ، ریٹائرڈ سیکرٹری محمد اکبر حریفال و دیگر شامل تھے وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ مشکل حالات میں متوازن بجٹ لانے کے لئے کوشاں ہیں تعلیم ، صحت ، ذرائع مواصلات، اور زراعت سمیت براہ راست عوامی وابستگی کے شعبوں کو اہمیت دی جاررہی ہے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات سے ہم آہنگ ہوں گے وسائل کا ضیاع نہیں ہونے دیں گے صرف قابل عمل اجتماعی منصوبے بجٹ کا حصہ ہوں گے، وزیر اعلٰی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں طبی سہولیات کو بہتر بناکر غریب لوگوں کو ریلیف دینا ہماری ترجیح ہے نصیر آباد میں گمبٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے طرز و تعاون پر مبنی جدید لیور ٹرانسپلانٹ اسپتال قائم کیا جائے گا جس سے امراض جگر کی پیوند کاری مقامی سطح پر ہوسکے گی اور غریب لوگوں کو معیاری طبی سہولیات مفت میسر آ سکیں گی ۔