عید گزر گئی لیکن لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے لواحقین آج بھی تربت میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں، بلوچ یکجہتی کمیٹی

تربت(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عید گزر گئی لیکن بلوچ خاندان آج بھی شہید فدا چوک تربت پر دھرنا دیےبیٹھے ہیں اور عید کے پہلے دن سے لاپتہ کیے گئے اپنے پیاروں کی بحفاظت رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں . اس سے قبل بھی ضلعی انتظامیہ نے لواحقین کو صرف یقین دہانی کے علاوہ کچھ نہ دیا .

اوراب کوئی انتظامیہ کا نمائندہ لوحقین سے مزاکرات کیلئے آیا . دھرنے میں شریک لاپتہ افراد کے لواحقین کی بڑی تعداد شریک ہے جو اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے دھرنا دے رہے ہیں . بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچ راج سے اپیل کرتی ہے کہ وہ متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہوں . بلوچ یکجہتی کمیٹی تمام جبری طور پر لاپتہ افراد کی بحفاظت رہائی کا مطالبہ کرتا ہے . عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنی آنکھیں کھولیں اور اس مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں . . .

متعلقہ خبریں