فیصل آباد میں مشروب ساز کمپنی کے ٹرک کو عوام نےلوٹ لیا


فیصل آباد(قدرت روزنامہ)مشروب ساز کمپنی کے ٹرک کو پیش آنے والے حادثے کے بعد خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد بوتلیں لوٹ کر لے گئی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
فیصل آباد میں چک نمبر 203 رب چھوٹا مانوالا کےقریب مشروب سازکمپنی کے ڈلیوری ٹرک کو حادثہ پیش آیا، خوف کے باعث ڈرائیور بوتلوں سے بھرا ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ڈرائیور کے فرار ہونے کے بعد علاقہ مکینوں نے آؤ دیکھا نا تاؤ، خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد بوتلوں سے بھرے ٹرک کے پاس پہنچ گئی اور جس کے ہاتھ جتنی بوتلیں لگیں وہ لوٹ کر فرار ہوتا گیا۔
حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک کے قریب کھڑے ایک شخص نے عوام کے بوتلیں لوٹنے کے مناظر اپنے موبائل میں عکسبند کر لیے جو سوشل میڈیا پر بھی بہت تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔