پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر 500 ارب روپے مالیت کے جانور قربان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں رواں سال عید الاضحیٰ پر 500 ارب روپے مالیت کے 68 لاکھ سے زائد مویشیوں کی قربانی کی گئی ہے . پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس سال عیدالاضحیٰ کے تین دنوں سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے .

ملک بھر میں 29 لاکھ گائے، 33 لاکھ بکرے اور 3 لاکھ 85 ہزار دنبے قربان کیے گئے ہیں . رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پی ٹی اے آغا سیدین نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان میں 98 ہزار اونٹوں جبکہ ایک لاکھ 65 ہزار کے قریب بھینسے بھی سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے ذبح کیے گئے ہیں . رپورٹ میں بتایا گیا کہ قربانی کے جانوروں کی کُل مالیت 500 ارب روپے سے زائد بنتی ہے . صرف یہی نہیں، قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی مالیت کا تقریباً 8.5 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے . دوسری طرف پی ٹی اے نے یہ بھی بتایا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سخت گرمی سے 40 فیصد کھالیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے . عید پر قربانی کے جانوروں سے لیدر انڈسٹری کی 20 فیصد طلب پوری ہوتی ہے، رواں سال ملنے والی کھالیں 20 فیصد سے بھی کم طلب پوری کریں گی . . .

متعلقہ خبریں