اسلام آباد میں پھل اور سبزیوں کی سرکاری ریٹ کی بجائے مہنگے داموں فروخت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں پھل اور سبزیوں کی سرکاری ریٹ کی بجائے مہنگے داموں فروخت جاری ہے . آلو کا سرکاری ریٹ 88 روپے مقرر ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں 100 روپے کلو فروخت ہوا، اسی طرح پیاز کے سرکاری نرخ 95 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 110 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے .

ٹماٹر کے سرکاری ریٹ 109روپے ہیں، اوپن مارکیٹ میں 160 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے، لہسن کا سرکاری ریٹ 369 روپے کلو مقرر جبکہ اوپن مارکیٹ میں 480 روپے کلو فروخت ہوتا رہا . ادرک کا سرکاری ریٹ 727 روپے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 800 روپے کلو فروخت ہوئی، لیموں سرکاری ریٹ 218 روپے کلو جبکہ اوپن مارکیٹ میں 350 روپے سے 800 روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا . لاہور انتظامیہ کی جانب سے بھی سبزیوں اور پھلوں کے نئے سرکاری نرخ مقرر کر دیے گئے ہیں، پیاز درجہ اول کی قیمت 105 روپے کلو، آلو 80 روپے کلو، ٹماٹر 80 روپے کلو، سبز مرچ کی قیمت 110 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے . ادرک کی قیمت 640 روپے کلو،دیسی لہسن کی قیمت 280 روپے کلو، فارمی کھیرا 60 روپے فی کلو، میتھی 110 روپے، بینگن کی قیمت50 روپے کلو، پھول گوبھی کی قیمت 120 روپے کلو اور شلجم کی قیمت 70 روپے فی کلومقرر کی گئی ہے . شملہ مرچ کی قیمت 180 اور دیسی لیموں کی قیمت 350 روپے کلو، مٹر کی قیمت 220 روپے کلو، گھیا کدو کی قیمت 50 روپے کلو، گاجر چائینہ کی قیمت 70 روپے کلو جبکہ کریلا فی کلو 60 روپے میں دستیاب ہے . سیب کالا کولو کی قیمت 345 روپے کلو، آڑو کی قیمت 190 روپے کلو، آلو بخاراکی قیمت 175 روپے فی کلو،فالسہ کی قیمت 250 روپے فی کلو، تربوز 40 روپے کلو، ایرانی کھجور 470 روپے فی کلو میں دستیاب ہے . سندھڑی آم کی قیمت 150 روپے کلو، آم دوسہری کی قیمت 160 روپے فی کلو جبکہ درجہ اول کیلا فی درجن 130 روپے میں دستیاب ہے . اسلام آباد میں اوپن مارکیٹ میں کیلا فی درجن 200 سے 250 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے . . .

متعلقہ خبریں