آئی ایم ایف کی خواہش پر آئین کو بلڈوز نہیں کیا جاسکتا، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصافکےسینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی خواہش پر آئین کو بلڈوز نہیں کیا جاسکتا، وزیر خزانہ نے حکومت کی مداخلت کو معیشت کیلئے مرض قرار دے دیا۔
بجٹ سے متعلق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بجٹ کی اسکیم کاغذی کارروائی ہے اتنا ٹیکس لینا عملی طور پر ممکن نہیں۔پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ بجٹ میں 40 فیصد ٹیکس لگے گا تو گروتھ رک جائے گی، اس ٹیکس سے صرف ایک مخلوق کو فائدہ ہوگا جن کو دوائی یا کھانے پینے کی ضرورت نہیں، جب تک سیاسی بحران ختم اور مینڈیٹ واپس نہیں ہوگا اس بجٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے حکومت کو اپنے اخراجات کم کرنے کا کہالیکن حکومتی مداخلت اور اخراجات کم کرنے کی بجٹ میں کوئی تجویز نہیں دی گئی۔ اس بجٹ کو بنانے والوں نے آئی ایم ایف کاخیال رکھا ہے، بجٹ بنانے والوں کو عوام کی مشکلات کی کوئی فکر نہیں ،3.8ٹریلین روپے ٹیکس لیں گے تو انقلاب آجائے گا۔ بجٹ بنانے والوں کو عام آدمی کے لائف اسٹائل اور مشکلات کا علم ہی نہیں ہے ۔