مستونگ، زائد المیعاد کولڈ ڈرنک پینے سے 6 افراد کی حالت غیر ہوگئی، ہسپتال منتقل
مستونگ(قدرت روزنامہ)زائد المیعاد کولڈ ڈرنک پینے سے 6 نوجوانوں کی حالت غیر ہوگئی بیوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل۔ رپورٹ کے مطابق مستونگ کے 6 نوجوان تفریح پر جانے کے بعد کولڈرنگ پینے سے بےہوش ہوگئے اور حالت غیر ہونے پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کر دئے گئے، جن میں محمد ایوب ولد عبدلمالک 2 ریاض احمد ولد عبدلقیوم 3 نعمتاللہ ولد عبدلملک 4 نوراللہ ولد حاجی مہیم خان 5 امداداللہ ولد حاجی مہیم خان 6 عطاءاللہ ولد عبدلرحیم شامل ہیں ۔