تربت،لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ڈی سی آفس کے سامنے منتقل کرنے کا اعلان
تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ افراد کے لواحقین نے دھرناگاہ سے جاری کردہ اپنے اعلامیہ میں کہاکہ وہ گزشتہ چار دنوں سے شہید فدا چوکنپر دھرنا دیکر بیٹھے ہیں انہیں سرکار کی جانب مطمئن کن جواب نہیں ملاہے لہذا آج وہ احتجاجی دھرنے کو ڈی سی آفیس تربت کے سامنے منتقل کریں گے۔لواحقین نے تمام سیاسی وسماجی تنظیموں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ہمارے دھرنے میں شمولیت کریں۔یادرہیکہ اس وقت کیچ کے مختلف علاقوں بلیدہ،پیدارک اور تربت سٹیبسے تعلق رکھنے والے 6لاپتہ افراد کے لواحقین تربت شہید فدا چوک پر پیاروں کی بازیابی کیلئے دھرنا دیکر بیٹھے ہیں۔