. .
حب/وندر سونمیانی(قدرت روزنامہ)دریجی مائن لیز اراضیات تنازعہ گرفتاریوں پر احتجاج ساکران اور وندر میں بھوتانی عوامی کارواں کے 26رہنمائوں اور کارکنوں سمیت 230نامعلوم افراد کے خلاف تعزات پاکستان کی دفعات 147,341اور149کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں نامزد افراد میں ساکران سے وائس چیئرمین ضلع کونسل حب کمال محمد حسنی ،اصغر بزنجو ،رزاق لاسی ،رحمت اللہ مری ،واحد بخش جمالی ،عبدالحق مری ،وڈیرہ یعقوب لاسی ،اسد علی و دیگر 70سے80نامعلوم جبکہ وندر میں 18افراد ماسٹر غلام رسول انگاریہ ،وڈیرہ عبدالستار انگاریہ ،محمد سلیمان انگاریہ ،نذیر احمد فقیر ،عبدالحمید ساجدی ،محمد یعقوب نوہانی ،زاہد مبارک ،رحیم بخش برہ ،غلام مصطفی بروہی ،امیر بخش دودا ،ڈاکٹر نور انگاریہ ،عبدالواحد سوری ،خدائے داد ،علی بخش فقیر ،جاوید فقیر ،سیف اللہ اور خالد سمیت 100سے150نامعلوم افراد شامل ہیں اس حوالے سے بھوتانی عوامی کی جانب سے رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات کا اندراج حکومت اور پولیس کی طرف سے انتقامی کارائیاں اور پولیس کاجاندارانہ سلوک قرار دیا جارہا ہےدوسری جانب دریجی مائن لیز اراضیات تنازعہ ڈی آئی جی پولیس قلات رینج موقع ملاخطہ کرنے دریجی پہنچ گئے ذرائع بتاتے ہیں کہ دریجی مائن لیز اراضیات تنازعہ کے حوالے سے پیداہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ڈی آئی جی پولیس قلات رینج منیر احمد شیخ ماتحت افسران اور بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز دریجی پہنچے جہاں انھوں نے کھڈارومائن لیز کی اطراف کی تنازعہ اراضیات کا معائنہ کیا اور وہاں موجود فورسز کے افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی بعدازاں وہ شام کو واپس حب پہنچ گئے اس حوالے سے ضلع حب پولیس کی جانب سے میڈیا کو نہ تو سرکاری سطح پر اور نہ ہی پولیس کاروائی اور دریجی صورتحال کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی جارہی ہے اور نہ ہی متعلقہ بالا افسران فون اٹینڈ کر رہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی طرف سے مذکورہ معاملے پر خاموشی ہے . اس کے علاوہ دریجی مائن اراضیات تنازعہ کے حوالے سے آئی جی پولیس کی جانب سے تعینات اہلکار شدید گرمی کے موسم میں مختلف امراض کا شکار ہونے لگے گرمی کی شدت سے ایک B/Cاہلکار دو روز قبل دم توڑ گیا اہلکاروں کی طبی امداد کیلئے حب اور اوتھل سے ادویات کی کھیپ دریجی روانہ کردی گئی ذرائع بتاتے ہیں کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے فورسز کے اہلکار ڈی ہائی ڈریشن سن اسٹوک اور ہیٹ اسٹروک سمیت بخار اور پیٹ کے امراض کا شکار ہونے لگے ہیں ذرائع بتاتے ہیں کہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اوتھل اور حب سے ادویات کی بھری ایک ایمبولینس گزشتہ روز حب سے دریجی روزانہ کردی گئی ہے .
متعلقہ خبریں