پاکستان میں مون سون کا آغاز کب ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف میٹرولوجسٹ لاہور شاہد عباس نے کہا کہ امسال مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی . نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ لاہور شاہد عباس نے بتایا کہ بھارت میں ابھی مون سون کا آغاز نہیں ہوا تاہم بھارت میں پری مون سون کےاثرات پاکستان پربھی پڑتے ہیں، پاکستان میں مون سون کا آغاز آئندہ ہفتے ہوسکتا ہے .

دوسری جانب موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں جولائی کے اوائل سے ہی مون سون بارشوں کے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے . موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 30 جون کو شمالی بحیرہ عرب پر درمیانی شدت کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے، اگر یہ سسٹم بنا تو جولائی کے ابتدائی دنوں میں کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہوسکتی ہے . تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مون سون کا آغاز 27 جون سے 4 جولائی کے درمیان ہوسکتا ہے اور رواں سال کراچی سمیت جنوبی سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، تاہم یہ طویل دورانیے کی پیشگوئی ہے جس میں تبدیلی ممکن ہے . . .

متعلقہ خبریں