کرکٹ میچ کے دوران امپائر کے غلط آؤٹ دینے پر ٹیموں میں جھگڑا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شکر گڑھ میں کرکٹ میچ کے دوران امپائر کے غلط آؤٹ دینے پر دونوں ٹیموں میں جھگڑا ہوگیا اور انہوں نے ڈنڈوں سے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا . دونوں ٹیمیں زخمی کھلاڑیوں کو لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچیں تو مقامی کرکٹرز نے یہیں بس نہیں کی بلکہ ایمرجنسی وارڈ کو بھی میدان جنگ بنا دیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی خوب درگت بنائی .

جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی . ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں . کسی نے سوال کیا کہ امپائر کا کیا بنا تو کسی نے اس کا موازنہ پاکستانی کرکٹ ٹیم سے کیا . عبید بھٹی لکھتے ہیں کہ شکرگڑھ کی عوام کرکٹ کو لے کر ایسی پاگل ہے کہ امپائر کے ایک غلط آؤٹ دینے پر گراؤنڈ کو میدان جنگ میں بدلا، زخمیوں کو اسپتال پہنچانے پر اسپتال کو بھی میدان جنگ بنا دیا اور دوسری طرف پاکستانی کرکٹ ٹیم ہے کہ کوئی پرواہ ہی نہیں ہے . ایک ایکس صارف نے لکھا کہ عدم برداشت میں اب سارے طبقات شامل ہوچکے ہیں . شکر گڑھ: عدم برداشت میں اب سارے طبقات شامل ہو چکے ہیں کرکٹ گراؤنڈ میں ایمپائر کے غلط آوٹ دینے پر دونوں ٹیمیں الجھ پڑیں ڈنڈوں اور سوٹوں سے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا . دونوں ٹیمیں زخمی کھلاڑیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچیں تو ایمرجنسی دوبارہ میدان جنگ بن گئی، وقوعہ… . .

متعلقہ خبریں