جو کام بڑے بڑے مرد نہ کرسکے میری سوتیلی بیٹی سے بھی چھوٹی ہیں! اے ایس پی شہربانو کے ہاتھ چومنے کے متعلق جگن کاظم کے نئے انکشافات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)”میں ہزار بار ایسی بہادر لڑکیوں کا ہاتھ چوموں گی، جس نے جو کرنا ہے، وہ کرلے”
یہ کہنا ہے معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان جگن کاظم کا جنھوں نے حال ہی میں سنو ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی.
ایک سوال کے جواب میں جگن کاظم نے پچھلے دنوں ہونے والی کونٹروورسی پر گفتگو کی.
جگن کاظم نے بتایا کہ اے ایس پی شہربانو کی عمر 24 یا 25 سال ہے، وہ ابھی بہت کم عمر ہیں. یہاں تک کہ وہ میری سوتیلی بیٹی سے بھی کم عمر ہیں۔ میری سوتیلی بیٹی کی عمر 26 سال ہے جب کہ اے ایس پی شہربانو نقوی کی عمر 25 سال ہے اور وہ بچوں سے پیار کرتی ہیں، اس لیے بھی میں ان کا ہاتھ چوما۔ اسچھوٹی سی بہادر پولیس افسر بچی نے بہادری کا وہ کارنامہ انجام دیا جو ان سے سائز میں تین گنا بڑے مرد بھی نہ کر سکے۔ اس لئے میں ایسے بہادری کے کام کرنے والی بچیوں کو ہزار بار بوسہ دیں گی. لوگوں کو جو کرنا ہے وہ کریں.

View this post on Instagram

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)


واضح رہے کہ رواں برس مارچ کے مہینے میں ایس پی شہربانو نے لاہور میں 26 فروری کو عربی حروف کی کیلیگرافی کے لباس پہننے پر ایک مبینہ توہین مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے سے بچایا تھا. جس کے بعد ایک شو میں جگن کاظم نے اے ایس پج شہربانو کے ہاتھ چوم لیے تھے.