سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم و پاکستانی عوام کی معبوب لیڈر بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔
سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئی، جو عالمی اور ملکی سیاست میں اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ایک منفرد اور نمایاں مقام رکھنے والی شخصیت تھیں۔
انہوں نے آکسفورڈ اور ہاورڈ میں تعلیم حاصل کی۔ والد کی حکومت کے خاتمے اور مارشل لا کے بعد جمہوری جدوجہد کی۔
والد کو پھانسی کے بعد بے نظیر بھٹو کو نظر بندی اور جلا وطنی کی صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑیں۔ 1986 میں بے نظیر بھٹو وطن واپس آئیں اور 1987 میں آصف علی زرداری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

وہ 1988 میں پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئی، تاہم ان کی حکومت صرف 18 ماہ چل سکی، بے نظیر بھٹو دوسری بار 1993 میں وزیراعظم منتخب ہوئی، تاہم 1996 میں ان کی حکومت ایک بار پھر ختم کردی گئی۔

مبینہ انتقامی کارروائيوں کے بعد بے نظير بھٹو نے جلا وطنی اختيار کی اور 2007 میں انہوں نے پاکستان واپسی کا اعلان کیا اور جان کا خطرہ ہونے کے باوجود 18 اکتوبر 2007 کو کراچی پہنچیں۔

شہید بینظیر بھٹو نے اپنے ادوار اقتدار میں بہت سے اہم اقدامات کیے جس میں خواتین کو خود مختار بنانا بھی شامل ہے۔

بے نظیر بھٹو پر 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقب باغ میں جان لیوا حملہ ہوا، جب وہ عوام کے جم غفیر سے خطاب کرنے وہاں گئیں، اس حملے میں پاکستانی عوام کی محبوب لیڈر ہمیشہ کے لیے ان سے جدا ہوگئیں۔