ربیکا خان اور حسین ترین کی ڈانڈیا نائٹ کی تصاویر نے دھوم مچادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مشہور نوجوان سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تقریبات میں انہوں نے قوالی نائٹ بھی منائی تھی جس میں ان کے دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی تھی . گزشتہ دنوں انہوں نے ایک خوبصورت ڈانڈیا نائٹ کا اہتمام کیا جس میں ان کے دوستوں اور اہل خانہ نے بھی شرکت کی .

ربیکا خان اور حسین ترین نے اپنی ڈانڈیا نائٹ کی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں، جہنوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے . ربیکا خان اور حسین ترین پاکستان کے مشہور نوجوان سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں . ربیکا خان انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹک ٹاک سمیت قریباً تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متاثر کن سوشل میڈیا فالوورز رکھتی ہیں . انسٹاگرام پر ان کے 5.5 ملین، ٹک ٹاک پر 9.6 ملین اور یوٹیوب پر 2.29 ملین فالوورز ہیں . حسین ترین کے فالوورز بھی قابل ذکر ہیں اور ان کے منفرد ڈیجیٹل مواد کی تخلیق کی وجہ سے لاکھوں مداحوں کی جانب سے ان کی تعریف کی جاتی ہے . . .

متعلقہ خبریں