سیکیورٹی خدشات : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب بھر میں 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
سیکریٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی تھریٹس کے باعث صوبے بھر میں 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ نے صوبے بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر بھی پابندی لگادی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا، صوبے میں امن عامہ کی موجودہ صورتحال اور سیکیورٹی تھریٹس کی وجہ سے لوگوں کا کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں اور شرپسندوں کا سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے جو امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں جمعرات 27 جون تک کیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی اطلاع عام کرنے کی ہدایت بھی کردی۔