اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس 80 ہزار سے بھی اوپر چلاگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 80 ہزار کی حد عبور کرگیا ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، دوران ٹریڈنگ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد مسلسل دوسرے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 2 ہزار 95 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔