پنجگور سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی


پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے پھل آباد جورکان ندی سے آج گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی ، جسے شناخت کیلئے ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں اس کی شناخت لاپتہ نوید ولد لال بخش کے نام سے ہو اہے۔جنھیں ضلع کیچ کے علاقے تحصیل ھوشاپ سے 18 جون 2024 کولاپتہ کیا گیا تھا۔