عالمی بینک نے بلوچستان کیلئے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دیدی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عالمی بینک نے بلوچستان کے لیے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی، رقم موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم اور بلوچستان میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں بہتری پر خرچ ہوگی( یو این اے) نیوز ایجنسی کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کو 2 منصوبوں کے لیے فنانسنگ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے عالمی بینک نے اعلامیے میں بتایا کہ پہلے پروجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے رقم بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ ہوگی اس سے زرعی شعبے کی پیداوار بہتر ہو سکے گی مزید بتایا کہ فنڈز کا مقصد زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے اعلامیے کے مطابق دوسرے پروجیکٹ کے تحت 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے جس کا مقصد بلوچستان میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی بہتری لانا ہے عالمی بینک کے مطابق بلوچستان میں لائیو اسٹاک کے شعبے کو موسمیاتی تبدیلیاں کے اثرات سے محفوظ بنایا جائے گا