10 افراد کے اغوا کا معاملہ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے بلوچستان میں 10 افراد کے اغوا کے معاملے پر وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی جمعہ کو سینٹ کے اجلاس میں سینیٹر کامران مرتضی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ بلوچستان میں10افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ جس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس معاملے پر وفاقی وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی اور صوبائی وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی