بلوچستان

حب دریجی میں اراضی تنازعہ کو ہوا دیکر متعدد قبائل کو تنازعات پر پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے، قبائلی عمائدین


خضدار(قدرت روزنامہ)چھٹہ قبائل کے سرکردہ رہنماؤں میر غلام قادر چھٹہ نے کہا ہے کہ ہمارے چھٹہ قبائل ایک پرامن قبائلی لوگ ہیں حب دریجی میں گزشتہ روز چھٹہ قبائل پر پولیس گردی کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں پولیس ایک شخص کے خواہش پر پورے حب دریجی کے تمام قبائل کے لوگوں اور سردارزادہ میر عرفان بھوتانی سمیت تین سولوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اس طرح پولیس گردی سے علاقہ کے حالات بہتری کے بجائےمزید خراب کی طرف جارہی ہے جسکی تمام ترزمہ دار وہاں کے انتظامیہ پرعائدہونگے ان خیالات کا اظہار خضدار میں چھٹہ قبائل کے معززین متعبرین میر واحدبخش چھٹہ, محمد یعقوب چھٹہ, سلطان احمد چھٹہ, شکوراحمد چھٹہ, ممتازچھٹہ ودیگردرجنوں چھٹہ قبائل کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حب دریجی میں 170 سے زاہد چھٹہ قبائل کے افرادپر گرفتاریشیلنگ اورہوائی فائرنگ ایک سوچا سمجھا منصوبے کی کڑی ہے بھوتانی قبائل کے بزرگ کماش سردار صالح محمد بھوتانی بلوچستان میں 40 سال سے سیاست کررہے ہیں حب لسبیلہ انہی کا حلقہ اور گھر رہاہے وہ حب دریجی سے ہر دورمیں بھاری اکثریت سے کامیابیاں حاصل کی ہے اس مرتبہ 47 فارم کے پیداواروں کو ِحب اور دریجی عوام اور قبائلیوں پر مسلط کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے حب کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ سیاسی مخالفین کی اس پرامن بھوتانی قبائلی سردار کے گھر کے سامنے کمیپ لگاکرعوام میں خوف وہراس پھیلانا چاہتے ہیں سردار بھوتانی کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے لیکن اس طرح کے غیر سیاسی حربوں سے چھٹہ قبائل بشمول بھوتانی سردارخیلہ کبھی مرہوب نہیں ہونگے انہوں نے کہا دریجی میں زمین کی ایک معمولی تنازعہ کو ہوادیکر چھٹہ قبائل اورباریجہ کے قبائلیوں کوتنازعات پر پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے سب کو پتہ ہے یہ زمین سعیداحمد باریجہ کا ہے انکا اصل مالک یہی شخص ہے انہوں نے کہا اس سے قبل زمین کے تنازعہ پرہمارے چھٹہ قبائل کے دوافراد کو 2021 میں قتل کردیا گیاہے اور ابھی زمین کے تنازعے میں جمیل باریجہ کو اچانک نمودارکرکے چھٹہ قبائل کو مزید خون خرابہ اور قبائلی جنگ کی طرف دھکیل دینا چاہتے ہیں اورچھٹہ قبائل اپنے زاتی ملکیت پر کسی کو ایک انچ دینے پرراضی نہیں ہوگی دریجی میں سندھ کے ایک ڈاکوؤں کو بزور بازو مسلط کررہے ہے یہ انکی بھول ہے چھٹہ قبائل اپنے حق کیلئے جان سے دینے سے گریز نہیں کریں گے انہوں نے آخر میں اس پرہس کانفرنس کے توسط سے وزیراعلی بلوچستان,کورکمانڈر بلوچستان, آئی جی ایف سی بلوچستان, آئی جی پولیس بلوچستان, کمشنر قلات ڈویژن ڈی آئی جی قلات رینج ودیگرحکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ حب دریجی کے زمینی تنازعہ پرپولیس کی مداخلت کو فوری روکیں اور حب دریجی میں چھٹہ قبائل پر درج ایف آئی آر کو واپس لیں بصورت دیگر چھٹہ قبائل صوبہ میں احتجاج کو وسعت دیں گے جسکی تمام ذمہ داری وہاں کے انتظامیہ پر عائدہوگی۔

متعلقہ خبریں