زیارت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)زیارت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا . تفصیلات کے مطابق جمعہ کو زیارت میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے لیویز سپاہی گل زمان کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے .

لیویز نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی . .

متعلقہ خبریں