خواجہ سرا کے پولیس خدمت مرکز میں ٹھمکے، ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پھولوں کے شہر پتوکی میں پولیس خدمت مرکز میں خواجہ سرا کے ٹھمکوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
پنجاب کے ضلع قصور کے شہر پتوکی، جسے پھولوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے، کے پولیس خدمت مرکز میں خواجہ سرا کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، خواجہ سرا نے خدمت مرکز کے احاطے میں اپنے فن کے جلوے دِکھا کر لوگوں کو محظوظ کیا اور اس نظارے کو کیمرے میں محفوظ بھی کرتا رہا، بعد میں اس نے اپنی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی لیگل کو انکوائری کا حکم دے دیا۔
پولیس کے مطابق خواجہ سرا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ویڈیو خود وائرل کی ہے۔