انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کے معاملے پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے . شیخ رشید نے کہا کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گزشتہ شب آنے والے زلزلے کے متاثرین کے لیے بھرپور امدادی کارروائیاں جاری ہیں . وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، اس کا ساتھ دیں گے . انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کو منصوبہ بندی کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے . شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ فوج میں جرنیلوں کی ترقی اور تبادلے معمول کا کام ہے، اداروں کے خلاف غیر ذمے دارانہ بیانات دیئے جا رہے ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پنڈورا پیپرز میں جو ملوث ہو گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی . نادرا آفس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے یہ بات کہی .
متعلقہ خبریں