بحالی امن کے بعد جنوبی وزیرستان کے پُرفضا مقامات پر سیاحوں کی کثیر تعداد میں آمد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی وزیرستان کے علاقوں سیر پل، شوال، گومل زام، بدر، منتونی اور پش زیارت کے علاقوں میں سیاحوں کی آمد، تفریحی مقامات کی رونقیں دوبالا ہوگئیں۔
35 2 6 300x180
عید کے بعد بھی سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ برقرار رہنے سے جنوبی وزیرستان کی پر فضا مقامات پر میلے کا سماں نظر آںے لگا ہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد کا جنوبی وزیرستان کے ان علاقوں کا رخ پاک فوج پر اعتماد اور امن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
35 3 5 300x180
سیاحوں کے لیے پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیاحوں نے بہترین انتظامات کی فراہمی اور امن کی فضا کے قیام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔