فیصل آباد میں اے سی کا کمپریسر پھٹنے سے7 افراد جاں بحق


فیصل آباد(قدرت روزنامہ)شریف پورہ میں اے سی کمپریسر پھٹنے سے7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شریف پورہ کے علاقے میں اے سی کمپریسر پھٹنے سے 9 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے 4 افراد ابتدائی طبی امداد کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ مزید 3 افراد 8 سالہ ریان ، 30 سالہ راشدہ اور 22 سالہ مکی رضا بعد ازاں زخموں کی تاب ناں لاتے ہوئے دم توڑ گئے، الائیڈ ہسپتال انتظامیہ کے مطا بق جبکہ ہسپتال میں زیر علاج 4 سالہ ایمان فاطمہ اور ایک خاتون کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔