بولان، غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

بولان(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بولان میںباپ نے ساتھیوں سے ساتھ مل کر بیٹی کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا تاہم پولیس نے 15سالہ نوجوان رب نواز کو قتل ہونے سے بچالیا . تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے گیشتری میں 12 سے 13 سالہ لڑکی کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا گیا .

پولیس نے بتایا کہ ملزم حاصل خان نے ساتھیوں کیساتھ ملکربیٹی کو قتل کیا، ملزمان رب نواز کوقتل کرنیوالے تھے کہ اطلاع ملنے پرمچھ پولیس موقع پرپہنچ گئی . پولیس نے سیاہ کاری کے الزام میں 15سالہ نوجوان رب نواز کو قتل ہونے سے بچالیا، پہاڑی علاقے میں مچھ پولیس کی نفری پہنچنے پر ملزمان لڑکے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے . ایس ایچ او مچھ نے بتایا لڑکے رب نوازکی گردن پرزخم کے نشانات موجودہیں تاہم ملزمان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے . .

متعلقہ خبریں