پنجگور ،چیدگی بارڈر سے آنے والی گاڑیوں سے بھتہ گیری، روزانہ لاکھوں روپے وصول کیے جانے لگے


پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور بارڈرز سے آنے والی گاڑی سے بھتہ خوری جاری فی گاڑی تین ہزار روپے لینے کا انکشاف ذرائع کے مطابق چیدگی بارڈرز سے آنے والے چھوٹے کاروباری لوگوں سے فی گاڑی تین ہزار روپے لیویز فورس کی ملی بھگت سے وصول کرنے کا انکشاف ہواہے اور آن چھوٹے گاڑیوں سے روزانہ تقریبا نو سے دس لاکھ روپے بھتہ کے مد میں وصول کیا جارہاہے اسی طرح جیرک بارڈرز پروم کا بھی یہی حال ہے لیویز فورس نے بھتہ خوری کی انتہاء کردی ہے اور یہ ماہانہ کروڑوں روپے بنتے ہیں ،پھر یہ پیسہ کہاں جاتے ہیں یہ ایک جواب طلب مسلہ ہے اس سلسلے میں زمہ داران بہتر جانتے ہیں ،دوسری جانب چیک پوسٹوں پر لیویز پولیس اور دیگر نے اپنا طریقہ کار تبدیل کرکے پرچی سسٹم رائج کردیا ہے۔