تھانہ پر حملہ اور اسلحہ لیجانے کا نوٹس ،ڈی سی سمیت تمام ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ،ضیا لانگو
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاءاللہ لانگو کا تربت میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور تھانہ پر مسلح افراد کا حملہ اور اسلحہ لیجانےپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ جاری کر دیا،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں لیویز فورس اپنی ذمہ داریاں ادا کر نے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے،غفلت برتنے پر لیویز اہلکاروں کو فوری طورپر معطل کیا جائے، چیف سیکر ٹری بلوچستان فوری طورپر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر تربت کے خلاف تادیبی کارروائی کرکے انکوائری کرئے،تربت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائے۔