تربت ، گاڑی حادثے کاشکار ، 2 بچے جاں بحق، خاتون سمیت 6 افراد زخمی
تربت(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں گاڑی حادثے کاشکار ہوگئی 2بچے جاںبحق جبکہ خاتون سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ایم ایٹ شاہراہ علاقہ کلگ کے مقام پر کار گاڑی الٹ گئی حادثے میں دو بچے جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں شہر کی یچنگ ہسپتال تربت منتقل جردیاگیا۔