یشمیرا کی ڈھولکی، خوبصورت تصاویر وائرل ہوگئیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مایہ ناز اداکار شبیر جان کی صاحبزادی و اداکارہ یشمیرا جان کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔
2 دن قبل سینیئر اداکار شبیر جان کی رہائش گاہ پر ان کی بیٹی یشمیرا جان کی ڈھولکی کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں کئی نامور فنکاروں و اداکاروں نے شرکت کی۔
ڈھولکی کی تقریب میں اداکار شبیر جان کے خاندان کے افراد، ان کے قریبی دوست اور ان کی بیٹی یشمیرا جان کے قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
تقریب میں سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری، سفینہ بہروز، روبینہ اشرف، منا طارق، اداکار بہروز سبزواری اور شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اس پُر مسرت موقع پر عالمی شہرت یافتہ اداکارہ بشریٰ انصاری کی گائیکی اور بہروز سبزواری کے رقص نے چار چاند لگا دیے۔
اداکار عدنان صدیقی اور شبیر جان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا، جبکہ روبینہ اشرف نے بھی اپنی محبتوں کا اظہار کیا۔
روبینہ اشرف، مینا طارق اور یشمیرا جان نے تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔