بجٹ کے بعد ٹویوٹا یارِس کی قیمت میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بجٹ 25-2024 میں نئی ​​کاروں کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔ جس سے آٹو سیکٹر کو ایک اور دھچکا لگا جو پہلے سے ہی مشکلات کا شکار ہے۔
ٹیکس میں اضافہ 850cc سے 2000cc تک کے انجن کی حامل گاڑیوں پر لاگو ہوگا، کس گاڑی پر کتنے فیصد ٹیکس لگے گا اس کا تعین اس کی قیمت کے حساب سے بھی کیا جائے گا۔
ٹویوٹا یارس پاکستان کی مشہور کاروں میں سے ایک ہے جو اپنی مضبوطی، ایندھن کی بچت اور آرام دہ سواری کے لیے مشہور ہے۔ اگر ٹیکس کی اس شرح کا اطلاق ہوتا ہے تو پھر یارس دیگر جاپانی کاروں کے مقابلے میں زیادہ مہنگی ہو جائے گی۔

ٹویوٹا یارس کی قیمت اس وقت 44 لاکھ 79 ہزار روپے سے لے کر 63 لاکھ 19 ہزار تک ہے، جو کہ اس کے مختلف ویرائنٹ کے حساب سے ہے۔ اس حساب سے اگر 2 فیصد کی شرح سے ٹیکس میں اضافہ ہوتا ہے تو یارس کے بیس ویرائنٹ کی قیمت میں 39,580 روپے جبکہ اس کے ٹاپ ویرائنٹ کی قیمت میں 76,380 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔