فیروز خان کی دوسری بیوی کون ہیں؟ تفصیل منظر عام پر آ گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیروز خان کا شمار پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے، وہ پہلی بیوی سیدہ علیزہ سلطان سے طلاق کے بعد گزشتہ ایک سال سے اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں۔
فیروز خان اور سیدہ علیزہ سلطان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا بھی ہیں، جن کی پرورش وہ اب ایک طے شدہ معاہدے کے ساتھ کر رہے ہیں۔
علیزہ سلطان کے ساتھ علحیدگی کے بعد فیروز خان اب آگے بڑھ چکے ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔
فیروز خان اب ایک دوسری لڑکی سے شادی کر چکے ہیں، ان کی یہ شادی اچانک ہی منظر عام پر آئی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے کیونکہ یہ ایک حیرت انگیز پیش رفت تھی اور دنیا کو اس بات کا علم اچانک شادی کی تصاویر اور ویڈیوز لیک ہونے کے بعد ہوا اور بعد میں فیروز نے اپنی نئی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس کے بارے میں لوگ اب ان سے سوال کر رہے ہیں۔
33 2 8 300x180
فیروز اپنی نئی بیوی کے ساتھ تصاویر تو شیئر کرتے رہے ہیں لیکن لوگ یہ جاننا چاہتے تھے کہ وہ کون ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ فیروز خان کی شادی ڈاکٹر زینب فیروز خان سے ہوئی ہے جو پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔ وہ ایک ماہر نفسیات ہیں اور وہ ذہنی صحت والے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے اپنے علم کا استعمال کرتی ہیں۔
33 3 7 300x180
ڈاکٹر زینب فیروز نے عائشہ اسپتال اور ایس جے اسپتال میں کام کیا ہے، وہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پیشہ ور خاتون ہیں اور فیروز خان سے شادی سے پہلے وہ ایک کامیاب زندگی گزار رہی تھیں، وہ سائیکو تھراپی میں سرٹیفکیٹ بھی رکھتی ہیں۔
33 4 3 300x180
کہا جا رہا ہے کہ فیروز خان اور ڈاکٹر زینب فیروز ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں اور اپنی نئی زندگی کے ساتھ اچھی طرح ایڈجسٹ کر رہے ہیں۔
33 5 2 300x180
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی اداکار فیروز خان اور بھارتی اداکارہ گیتھیکا تیواری کے درمیان معاشقے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی رہی ہیں اور یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی تھیں کہ گیتھیکا نے پاکستانی اداکار سے شادی اور اپنا مذہب تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔
33 6 2 300x180