مدین واقعہ کیخلاف ایکشن 23 افراد گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوات کے علاقے مدین میں ایک شخص کو مبینہ طور پر توہین مذہب کے الزام میں قتل کرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، واقعے میں ملوث 23 افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ مدین میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا، پولیس نے ایک محلے سے 2 بھائیوں سمیت 23 افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے، مبینہ ملزمان کی شناخت ویڈیوز کی مدد سے کی جارہی ہے۔
واقعے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹٰی) بھی تشکیل دے دی گئی ہے، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جے آئی ٹی 9 ارکان پر مشتمل ہے، جے آئی ٹی میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اپر سوات، ڈی ایس پی مدین، سی ٹی ڈی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہیں، ایس پی انویسٹی گیشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
اعلامیہ کے مطابق کیس ہائی پروفائل ہے، کمیٹی کے ارکان واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش کریں گے۔

واضح رہے کہ یاد رہے کہ 20 جون کو مشتعل ہجوم نے مبینہ طور پر قران مجید کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کو مار دیا تھا، ہجوم نے تھانے کو بھی آگ لگائی تھی اور املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔