خوبرو اداکارہ سارا خان کا باکو میں خوبصورت فوٹو شوٹ، تصاویر وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان کو کون نہیں جانتا، انہوں نے انتہائی کم عرصے میں اپنی منفرد اداکاری سے نہ صرف اپنی پہچان بنائی بلکہ پاکستان کی ڈراما انڈسٹری کو مشہور ڈرامے بھی دیے۔
سارہ خان نے متعدد مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے تاہم ان دنوں ڈراما ’رقص بسمل‘ کو حاضرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا، ان کے قابل ذکر ڈراموں میں ثبات، رقص بسمل، لاپتا، ممکن اور ہم تم ہیں۔
حال ہی میں سارہ خان کو ڈراما سیریل نمک حرام میں بھی بہترین اداکاری پر ان کے مداحوں کی جانب سے خوب داد ملی، شائقین نے عمران اشرف کے ساتھ ان کی آن اسکرین جوڑی کو بھی پسند کیا ہے۔
45 2 4 300x180
چند روز قبل سارہ خان نے لندن کا دورہ کیا تھا، انہوں نے اس دورے کے دوران خوبصورت فوٹوشوٹ کیا اور فوٹوشوٹ کی تصاویر اور انسٹاگرام ریلز اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیں۔
انہوں نے لندن میں اپنے شوہر عمران اشرف اور اپنی بیٹی کے ساتھ بھی تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
45 3 2 300x180
آج انہوں نے منی وینس باکو سے چند تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔