نوشکی، روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افغان مہاجرین کا بغیر کسی دستاویز کے آمد کا سلسلہ جاری

نوشکی(قدرت روزنامہ)ضلع چاغی اور نوشکی روٹ سے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افغان مہاجرین کی آمد کا سلسلہ گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہیں ضلع چاغی کے ایریا سے باڈر پار کرنے کے بعد افغان مہاجرین چھوٹے گاڑیوں کے زریعے نوشکی پہنچتے اور نوشکی سے کوئٹہ روٹ کے ویگن اور کوچز میں کوئٹہ پہنچ جاتے ہیں سینکڑوں کلومیٹر کے طویل قومی شاہراہ پر ایف سی کسٹم پولیس اور لیویز کے درجنوں چیک پوسٹ اور جوائنٹ چیک پوسٹوں پر مقامی مسافروں کو گھنٹوں ذلیل کیا جاتا ہیں مگر ان تمام چیک پوسٹوں پر بغیر دستاویز کے افغان مہاجرین کو دوران سفر کو پوچھنے والا نہیں ہیں . .

.

متعلقہ خبریں