دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں غیر ترقیاتی بجٹ کے حجم میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے شعبے کا غیر ترقیاتی بجٹ 49 سے بڑھا کر 90 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے . موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں ترقیاتی بجٹ کی مد میں 11 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں . آئندہ مالی سال کے بجٹ میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے گرین بلوچستان انیشی ایٹیو کے تحت 10 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں موسمیاتی تبدیلی کے شعبے کی گرانٹ میں اضافہ کر دیا گیا . دستاویز کے مطابق بجٹ میں پی ڈی ایم اے کی گرانٹ میں 3.1 ارب روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے، جبکہ بلوچستان کے رواں مالی سال کے بجٹ میں پی ڈی ایم اے کے لیے 1.9 ارب روپے مختص کیے گئے تھے .
متعلقہ خبریں