بلوچستان، حکومتی یقین دہانی کے باوجود زمینداروں کو 6 گھنٹے کے بجائے 3 گھنٹے بجلی کی فراہمی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پنجپا ئی کے زمیندار حاجی محمد فضل نے کہا ہے کہ چھ گھنٹے بجلی فراہم کر نے کی حکو متی یقین دہا نی کے باوجود زمیند اروں کو تین گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے ، بجلی کی عدم فراہمی سے چھوٹے زمیندار نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے مزید کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے صوبائی اسمبلی کے سامنے زمیندار ایکشن کمیٹی کے دیئے گئے دھرنے میں یقین دہانی کرائی تھے کہ صوبے کے زمینداروں کو سولر فراہم کئے جانے تک چھ گھنٹے بجلی فراہم کی جائیگی تاہم حکومتی یقین دہانی اور اعلانات کے باوجود صوبے کے زمینداروں کو تین گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے، انہوںنے کہاکہ تین گھنٹے بجلی فراہم کرنے سے صوبے کی زراعت کو نہ صرف ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے بلکہ زمینداروں کامعاشی قتل عام کیا گیا ہے ،انہوںنے کہاکہ چھوٹے زمیندار نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں ان کے گھروں میں فاقے ہیں، انہوںنے زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنما?ں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کرکے چھ گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کریںاگر مطالبہ پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو صوبے بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کیاجائے۔