نوکنڈی میں نجی موبائل کمپنی کی ناقص سروس، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا


نوکنڈی(قدرت روزنامہ)میر بیبرگ خان سنجرانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوکنڈی میں یوفون، ٹیلی نار، ذونگ سمیت دیگر موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں صارفین کو بہتر سروسز فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں۔موبائل سروس صحیح معنوں میں کام نا کرنے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ نیٹ کے غرض سے یوفون،ٹیلی نار سمیت دیگر سموں پر لگائے گئے صارفین کے خریدے گئے مہنگے پیکجز استعمال ہوئے بغیر ضایع ہونے لگے ہیں جبکہ پی ٹی سی ایل(ڈی ایس ایل) بھی مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے،جس سے صارفین کو مشکلات درپیش ہیں انہوں نے اپیل کی ہے کہ یوفون،ٹیلی نار سمیت دیگر موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں صارفین کی پریشانی و مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر صارفین احتجاجا بائیکاٹ مہم چلانے جیسے آپشن پر عمل پیرا ہونے پر مجبور ہوں گے۔