بجٹ میں کوئٹہ کیلئے کوئی میگا پراجیکٹ نہیں ، شہریوں پر مسلط ٹھیکیداروں کو نوازا گیا، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبائی بجٹ کو پسند و نا پسند کی بنیاد پر اسکیموں کی بندر بانٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ بجٹ میں کوئٹہ شہر کیلئے کوئی میگا پراجیکٹ نہیں رکھا گیا ہے، شہر میں ٹریفک، تعلیم، صحت، آبنوشی، انرجی اور انفرا اسٹرکچر کو مکمل نظر انداز کرکے فارم 47 کے تحت کوئٹہ کے شہریوں پر مسلط ٹھیکیداروں کو نوازا گیا، پی بی 40 اور پی بی 42 سمیت کوئٹہ کے 9 حلقوں کے 2023/ 2024 کے عوامی فلاح پر مبنی اربوں روپے کی اسکیموں کو بجٹ سے نکال دیا گیا ہے جو نہ صرف کوئٹہ کے شہریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ساتھ ہی ساتھ اسکیموں کی کٹوتی حکومت کی بد نیتی ثابت کرتی ہے . بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بجٹ میں ہزارہ نشین علاقوں مکمل نظر انداز کیا گیا ہے اور لاکھوں نفوس کیلئے ایک اسکیم بھی نہیں رکھی گئی، ان علاقوں کیلئے 2023/2024 کے اسمبلی سے پاس شدہ دو ارب سے زائد اسکیموں کو حالیہ بجٹ سے نکال کر ہزارہ قوم کیساتھ نا انصافی کی انتہا کردی گئی ہے .

بیان میں کہا گیا ہے ایچ ڈی پی ہزارہ قوم اور کوئٹہ کے شہریوں کے ضبط شدہ حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریگی اور فارم 47 کے تحت شیریوں پر مسلط شدہ نام نہاد نمائندوں کے لوٹ مار کے عزائم سے عوام کو آگاہ کریگی . . .

متعلقہ خبریں