بلوچستان ، مون سون میں معمول سے زائد بارشیں،پی ڈی ایم اے کاالرٹ جاری
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اور میں رواں سال مون سون کی بارشوں کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے سے متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے اس سال مون سون کی زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ، نصیرآباد اور مکران ڈویژن میں مون سون بارشوں سے نقصانات کا خدشہ ہے اور ان اضلاع میں 800 خاندانوں کیلئے امدادی سامان ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ادھر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور نالوں سے تجاوزات ہٹانے اور صفائی کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کر دی ہے۔